بجلی کے نرخوں پر ایک ہفتے کے اندر نظرثانی کر کے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف مہیا کریں گے ، پانی کے اخراج میں اضافے سے 3ہزار میگا واٹ تک اضافی بجلی پیدا ہو رہی ہے ،راجہ پرویز اشرف

بدھ 5 نومبر 2008 16:01

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05نومبر2008 ) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں پر ایک ہفتے کے اندر نظرثانی کر کے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف مہیا کریں گے ، پانی کے اخراج میں اضافے سے 3ہزار میگا واٹ تک اضافی بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔ نیپرا میں خصوصی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ کی نگرانی کر ہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت پیداواری شعبے کی مشکلات سے آگاہ ہے اسی لئے کاٹن جنرز اوردیگر صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے عزم کو دوہراتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2009تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کے علاوہ دیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کیلئے کوشاں ہے، ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے بجلی کے حصول اور تھر کول منصوبے سے پیداوار حاصل کرنے کیلئے انتظار کرنا ہو گا کیونکہ یہ منصوبے ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فی الحال حالات حکومت کے قابو میں ہیں