جاتی کے آباد گاروں کادیوان اور لاڑشوگر ملز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 6 نومبر 2008 19:44

جاتی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06نومبر2008 ) دیوان اور لاڑشوگر ملز کی جانب سے آباد گاروں کو بقایا جات نا دینے کے خلاف جاتی کے آباد گاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے فاضل چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد صدیق نے کہاکہ دیوان اور لاڑ شوگر ملز نے دس ماہ پہلے لئے ہوئے گنے کے واجبات ابھی تک ادا نہیں کئے جس کی وجہ سے کاشت کار معاشی طو رپر پریشان ہیں ۔ انہوں نے ملز مالکان سے جلد از جلد واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :