ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ،وزارت صحت نے اجازت دیدی

اتوار 9 نومبر 2008 16:01

کوٹ ادو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09نومبر2008) ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ وزارت صحت نے اجازت دیدی سینکڑوں ادویات استعمال کرے والے مریضوں کی لہر ،دیسی ادویات سازکمپنیوں نے بھی ادویات کی قیمتیں بڑھا نا شروع کردیں ہمسایہ ممالک میں یہی کمپنیاں ادویات سستی فراہم کررہی ہیں حکومت بلیک میلنگ میں نہ آئے مریضوں کا حکومت سے مطالبہ،ملکی ادویات ساز کمپنیوں کومراعات دی جائیں بجلی پٹرول گیس بم کے بعد حکومت نے ادویات بم کو گرانے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور ادویات کی قیمتوں میں بیس سے چالیس فیصد اضافہ کی سمری تیار کرلی گئی ہے اس سلسلے میں وزارت صحت نے ادویات سازکمپنیوں کے دباؤ پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جبکہ بعض ادویات ساز کمپنیوں نے زیادہ جبلت والے آئٹم کی قیمتوں میں خاموشی سے اضافہ کاسلسلہ پہلے ہی شروع کررکھا ہے-