ڈینگو وائرس سے بچاؤ کیلئے شہری سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ای ڈی او ہیلتھ

پیر 9 اکتوبر 2006 19:27

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اے ڈی سنجنانی نے شہر میں ڈینگو وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ اس خطرناک وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنے گھروں اور دفاتر کو مچھروں سے محفوظ رکھیں، گھروں اور دفاتر کو روشن، ہوادار اور نمی سے محفوظ رکھیں، دروازوں اور کھڑیوں پر جالیاں لگائیں، پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں، سوتے وقت مچھر دانی استعمال کریں، چھتوں کی ٹنکیوں کو کھلا نہ چھوڑیں، گھروں میں اور گھر کے باہر کسی بھی صورت پانی جمع نہ ہونے دیں بلکہ اسے خشک کریں، اپنے گھر اور محلے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، گھر اور گھر کے باہر جھاڑیوں اور باڑھ کی کٹائی کریں اور ان پر کیڑے مار ادویات کا اسپرے ضرور کریں، کیاریوں، پودوں اور گملوں میں ہر وقت پانی جمع نہ ہونے دیں بلکہ ان کو ایک دن چھوڑ کر صرف صبح کے وقت پانی دیں۔