امریکہ اور یورپ میں مقامی خفیہ ادارے مسلمانوں اور دیگر طبقوں میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں‘ منور حسن

پیر 10 نومبر 2008 12:38

ترلائی اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 10نومبر 2008 ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اور ممتاز سکالر ڈاکٹرسید منور حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کو اپنے ملی اور ملکی وقار کے تقدس کے تحفظ اور معاشرے میں اچھی اقدار کے فروغ کی پالیسیاں اختیار کرنے کی ضرورت ہے عالمی سطح پر باطل قوتیں مسلمانوں کے خلاف برسرپیکار ہیں اور دہشت گردی کے نام پر مسلم دنیا کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ایسے حالات میں پاکستانی قیادت اور مسلم دنیا کے حکمرانوں کو متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا مقامی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں مسلمانوں اور مقامی کمیونٹی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے میں وہاں کی حکومتوں اور خفیہ اداروں نے بنیادی کردار ادا کیا مغربی ممالک میں ریاستی ڈھانچے کو مسلمانوں کے خلاف بروئے کار لایا جا رہا ہے امریکی حکمرانوں سفارتکاروں کے بیانات مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں اچھے انداز میں آتے رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ امریکن سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا مسلمانوں کے موقف سننے کے بارے میں رویہ ہمیشہ تشویشناک رہا ہے برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے بہتر انداز میں کام ہو رہا ہے لیکن مغرب کا تعصب پر مبنی پروپیگنڈہ اور میڈیا وار کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مایوسی کے اندھیروں میں امید کی کرن ہے جو مقامی اور عالمی سطح پر اسلام کی حقانیت و صداقت کے پیغام کو فروغ دینے اور اسلام کا پرچم بلند کرتے ہیں اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے علماء دانشوروں حکمرانوں کو مغرب اور امریکہ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منفی رد عمل کے اثرات کو زائل کرنے میں قومی جذبہ سے کام لینا ہو گا اسلامی تعلیمات سے بہرہ مند ذی شعور طبقہ کو عالمی سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا-

متعلقہ عنوان :