شاہ رخ خان کی اہلیہ طبعیت کی ناسازی کے بعد اسپتال منتقل

منگل 11 نومبر 2008 13:35

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 11نومبر 2008 ء) بالی وڈ اسٹار شا ہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو اچانک پیٹ کی تکلیف کے باعث ممبئی کی لیلا وتی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گوری خان فرح خان کی پارٹی میں بہتر تھیں تاہم گھرآنے کے بعد انہیں الٹیاں شروع ہوگئیں جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں پتاچلا کہ انہیں ہیضہ ہوگیا ہے۔مقامی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ گوری نے کوئی ایسی چیز کھالی تھی جس کی وجہ سے انہیں تکلیف ہوئی ۔کنگ خان نے اپنی اہلیہ کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع ملتے ہی اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں اور اہلیہ کی عیادت کو پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :