پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل شوگرکاعالمی دن منایاجائیگا

جمعرات 13 نومبر 2008 11:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13نومبر 2008 ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل(جمعہ کو)شوگرکاعالمی دن منایاجائیگا اس دن کومنانے کامقصد اس مرض سے متعلق عوام میں شعور وآگہی پیدا کرنا ہے ماہرین کے مطابق ذبابیطس کی طرح خاموش مرض ہے کیونکہ اس کے لاحق ہونے کا علم بھی عموماً تاخیر سے ہوتا ہے اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں کام کرنے والی این جی اوز کے زیراہتمام سیمینارزمنعقد کیے جائیں گے اور ان سیمینارز میں ماہرین شرکاء کو ذیابیطس کے نقصانات سے آگاہ کریں گے اوربتائیں گے کہ یہ مرض کب اورکیسے لاحق ہوتا ہے اور اس کا علم کیوں اتنی دیر کے بعد ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :