کوئٹہ ، آفٹرشاکس نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ۔ خواتین وبچے شدید پریشانی کا شکار

جمعرات 13 نومبر 2008 16:44

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13نومبر2008 ) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 29اکتوبر کی صبح آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکے اور اسکے بعد تواتر کے ساتھ آنے والے آفٹر شاکس نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا خصوصا خواتین و بچے سخت پریشانیوں کا شکار ہیں بعض خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں رات بھر نیند نہیں آتی اور سرمیں چکر آنے کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے آرہے ہیں بعض لوگوں نے ماہر نفسیاست ڈاکٹروں کا رخ کرلیا جبکہ بعض علماء کے پاس دم درود کی چکروں میں ہیں ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد اکثر وبیشتر ایسا ہوتا ہے کہ کہی ہفتوں تک لوگوں کے سر میں چکر آتے ہیں تاہم گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ دل و دماغ سے یہ وہم نکل جاتا ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں اور اسکے بعد تواتر کے ساتھ آنے والے آفٹرشاکس کی وجہ سے 80%فیصد لوگ ذہبی مریض بن گئے ہیں اٹھتے بیٹھے یا سوتے ہوئے اچانک سر میں چکر آنے کی وجہ سے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں بعض سکول کے بچوں نے بتایا کہ ان کے امتحانات شروع ہیں اور اس سے قبل انہوں نے امتحانات کیلئے خوب تیاریاں کی ہوئی تھیں لیکن زلزلے کی وجہ سے وہ سب کچھ بھول گئے ہیں اور اب کوشش کرنے کے باوجود وہ کچھ بھی یاد نہیں کر پاررہے ہیں اسی لیے انہیں امتحانات میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بعض خواتین نے بتایا کہ انہیں رات بھر نیند نہیں آتی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسلسل زلزلے کے جھٹکے ہیں اور اس کے علاوہ دن ہو یا رات سر میں چکر آتے رہتے ہیں یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ بعض لوگوں نے ماہر نفسیات ڈاکٹروں کا رخ کرلیا ہے اور اپنا علاج و معالجہ کروار ہے ہیں ۔