محکمہ خوراک میانوالی کے فوڈ انسپکٹر احمد حسن خان نیازی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے

پیر 17 نومبر 2008 13:51

میانوالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 17نومبر 2008 ء)محکمہ خوراک میانوالی فوڈ انسپکٹر احمد حسن خان نیازی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے مرحوم معروف عوامی ،سماجی اورسیاسی رہنما کرنل ریٹائرڈ حسن خان نیازی آف غنڈی کے چھوٹے بھائی تھے علاوہ ازیں واپڈا میانوالی کے سابق ریٹائرڈ انسپکٹر حاجی بشیراحمد بھی دل کا دورہ پڑنے سے گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے متوفیان مذکورہ ایک ہردلعزیز شخصیت تھے جن کی نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جو ایک ریکارڈ ہے۔