صحت اورتعلیم سمیت مختلف شعبوں میں صوبے کی مخلوط حکومت انقلابی اقدامات کررہی ہے ‘ڈاکٹر یاسمین

منگل 18 نومبر 2008 12:22

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 18نومبر 2008 ء) رکن سرحد اسمبلی اور اے این پی کے رہنما ڈاکٹر یاسمین جیم نے کہاہے کہ صحت اورتعلیم سمیت مختلف شعبوں میں صوبے کی مخلوط حکومت انقلابی اقدامات کررہی ہے ای پی آئی وائفریری سکول ٹریننگ کے معائنہ کے موقع پر اظہارخیال کررہی تھی اس موقع پراظہارخیال کررہی تھی اس موقع پر عالمی ادارہ صحت یونیسف کے صوبائی کوآرڈینیٹرڈاکٹر سرفراز آفریدی ،ضلعی کوآرڈینیٹرڈاکٹر ریاض خان، ضلعی کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر محمد جیم خان،موبلائزیشن آفیسروسیم ،لیڈی انچارج ایم این سی ایچ عبیدہ گل پرنسپل سکول نصرت اورطلبہ بھی موجودتھیں انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جاری جہاد جاری رہے گا اس امن کاصوابی سے خاتمہ کیاجائیگا انہوں نے بچوں کی پیدائش کے دوران ماؤں کی نگہداشت اور علاج ومعالجے کیلئے دائی سے اونچے درج کے زنانہ اہلکاروں کی تربیت کو سراہا اور اس سے شرح اموات میں کافی کمی واقع ہوگی انہوں نے نئے ہسپتال صوابی کو ضلعی کمپلیکس ہسپتال کادرجہ دینے اور صوابی میں موجود ضلعی ہسپتال کوبرقرار رکھنے پر وزیراعلی سرحد امیرحیدرہوتی کاشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :