سردار اعجاز افصل کو دل کا دورہ‘سی ایم ایچ میں داخل

بدھ 19 نومبر 2008 14:17

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 19نومبر 2008 ء)متحدہ مجلس عمل آزاد کشمیر کے سربراہ اور سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر سردار اعجاز افضل خان کو دل کا دورہ پڑنے پر مقامی سی ایم ایچ میں داخل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سردار اعجاز افضل کو منگل اور بدھ کی درمیانی رات دل کا شدید دورہ پڑا انہیں سی ایم ایچ راولاکوٹ میں داخل کر دیا گیا جہاں بدھ کے روز آخری اطلاع آنے سے وہ ہوش میں مکمل طور پر نہیں آئے گی-ڈاکٹرز انہیں مسلسل ہوش میں لانے کیلئے کوشاں ہیں قوی امید ہے کہ وہ ہوش میں آ جائیں گے ان کے معتقدین اور گھر والوں نے قارئین سے اعجاز افضل خان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے-