میانوالی‘ڈینگی وائرس سے مریض کی ہلاکت کے بعد ہنگامی بنیادوں پر سپرے کے احکامات جاری

جمعرات 20 نومبر 2008 15:00

میانوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20نومبر2008 ) حکومت پنجاب نے میانوالی میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریض احمد جمال کی ہلاکت کے بعد میانوالی میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کرنے کے سخت احکامات صادر کر دیئے ہیں-اسپرے میانوالی شہر سمیت تمام مضافاتی علاقہ جات میں کیا جائے گا تحصیل کونسلوں کو بھی فوری اسپرے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں مچھر مار اسپرے کرنے والی مزید پچاس مشینیں خریدنے کے احکامجات بھی جاری ہوئے ہیں وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو نواحی تحصیل پپلاں میں ڈینگی وائرس سے فوت ہونے والے اٹھارہ سالہ نوجوان احسن بلال کے بارے میں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی انعام اللہ خان نیازی نے آگاہ کیا اور میانوالی میں ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعلی نے میانوالی اور میانوالی کی دونوں تحصیلوں میں مچھر مار سپرے کرنے کا حکم دیا تھا-

متعلقہ عنوان :