اوباما نے سابق سینیٹر ٹوم ڈیشلے کو وزیر صحت نامزد کردیا

جمعرات 20 نومبر 2008 18:20

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20نومبر2008 ) نومنتخب امریکی صدر براک اوباما نے ٹوم ڈیشلے کو وزیر صحت نامزد کردیا۔ ساوٴتھ ڈیکوٹا سے تعلق رکھنے والے ساٹھ سالہ ٹوم ڈیشلے ماضی میں سینیٹ میں ڈیموکریٹ قائد ایوان رہ چکے ہیں۔ ٹوم ڈیشلے کو اسٹیفن کولنسن کی جگہ وزیر صحت نامزد کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی بنیادی ذمہ داریو ں میں نئی ہیلتھ ریفارمز شامل ہیں۔ ٹوم ڈیشلے نے وزیر صحت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے نئی انتظامیہ کی صحت عامہ کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کا اعلان کیا ہے ۔یاد رہے کہ 45 ملین امریکی تاحال صحت کی بنیادی سہولیات اور ہیلتھ انشورنس سے محروم ہیں۔ نو منتخب صدر اوباما نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی عوام سے بنیادی نظام صحت میں اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :