اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں پولیو مہم کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

جمعرات 20 نومبر 2008 18:52

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20نومبر2008 ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 24نومبر سے شروع ہونے والے پولیو کے خلاف قومی مہم کے سلسلے میں تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے یہ مہم چار روز جاری رہے گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر امیر زادہ خان نے بتایا کہ مہم کے دور ان وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں پانچ سال تک کی عمر کے 85ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کو سات زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس کیلئے سات زونل سپر وائزر ز  47ایریا انچارج اور 220موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر زادہ خان نے بتایا کہ گزشتہ مہم کے دور ان 107فیصد کامیابی حاصل ہوئی انہوں نے بتایا کہ اس مہم کیلئے بھی زونل سپر وائزر ز ایریا انچارج اور موبائل ٹیموں کے ممبران کو خصوصی تربیت دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ روات  سہالہ  سوہان  ترلائی بھارہ کہو  جھنگ سیداں  پنڈ بیگوال  جگیوت  تمیر چراہ  بھمبر ٹراڑ  شاہ اللہ دتہ میں ٹیموں کی تربیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں 9ٹرازٹ پوائنٹس اور تیس فکس سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :