ایوا لنگوریا نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے گوشت کھانے سے پرہیزکا فیصلہ کر لیا

جمعہ 21 نومبر 2008 13:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 21نومبر 2008 ء) ڈیسپریٹ ہاوٴس وائف کی اسٹار ایوا لنگوریا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنا وزن کم کرنے کے لئے گوشت کھانے سے پرہیز کریں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لنگوریا نے فٹنیس ٹریننگ کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے اور آج کل وہ خود کو توانا رکھنے کے لئے غذا سے متعلق تمام ضروری معلومات حاصل کرنے میں جڑی ہوئی ہیں تاکہ ان کے بہتر استعمال سے جسم کو متوازن رکھا جاسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ پرہیز کرنے سے ان کی جسامت میں تبدیلی آئی ہے۔