امریکہ جڑی بوٹیوں سے دماغی مرض ڈیمن ٹیا کے علاج کی کوشش

جمعہ 21 نومبر 2008 14:17

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین21نومبر2008 ) ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت تین کروڑ سے زائد افرادڈیمن ٹیا نامی ایک دماغی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ابھی تک اس بیماری سے بچاوٴ کے لیے کوئی دوا نہیں تیار کی جا سکی ہے۔ ماہرین کی توجہ ایک خاص قسم کی جڑی بوٹی پر مرکوز ہے اور انہیں امیدہے کہ وہ اس مرض پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہے۔ بیٹی ہاگین اس گروپ میں شامل ہیں جس پر ڈیمن ٹیا نامی بیماری سے بچانے کے لیے جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج دریافت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بیٹی کو اندازہ ہے کہ یہ بیماری کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا شوہرکن 2004 میں اسی بیماری کی ایک قسم الزائمر میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بیماری آپ سے جینے کی امنگ چھین لیتی ہے۔

(جاری ہے)

آپکی یادداشت آپ کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے اور روزمرہ زندگی میں دقت پیش آتی ہے اور یہ چیز انسان کو چڑچڑا بنا دیتی ہے۔ بیٹی اور ان کے ساتھ گروپ میں شامل دیگر لوگ ستر یا اس سے زائد عمر کے ہیں۔

ان سبھی افراد کو ایک سو بیس ملی گرام بی لوبا گنک گودن میں دو مرتبہ دی گئی۔ بہت سے افراد کے ذہنوں نے اسی انداز میں کام کیا جس طرح وہ پہلے کر رہے تھے۔ ڈاکٹر سٹیون ڈیکوسکی اس بوٹی پر تحقیق کرنے والی ٹیم میں شامل تھیں لیکن اس تحقیق کے خاطر خواہ نتائج نہ نکل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ ان حالات میں یہ دوابڑی عمر کے افراد پر اس طرح سے اثر نہیں کرتی جس طرح کے ہم نے سوچا تھا۔

امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل میں اس دوا کے حوالے سے متنبہ کیا گیا تھا کہ اس کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس دوا کی وجہ سے کئی معمر افراد میں اسٹروکس وغیرہ بھی دیکھنے میں آئے۔ جس سے ان میں اس بیماری کے اثرات مزید بڑھ گئے۔ ڈاکٹر ڈیکوسکی کا کہنا ہے کہ سائنس دان اس بیماری کے موٴثر علاج کے لیے اپنی کوشیں جاری رکھیں گے۔ کیونکہ اس بیماری کے مریضوں کی ایک بہت بڑی کے پیش نظر اس کا علاج ڈھونڈنا بہت ضروری ہے۔

ڈیمن ٹیانامی بیماری کے اثرات دنیا بھر کے معمر افراد میں پائے جاتے ہیں۔صحت ِ عامہ کی ایک ویب سائیٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں تیس سے پینتیس لاکھ سے درمیان معمر افراد اس بیماری یا اس کی ایک قسم الزائمر میں مبتلا ہیں جبکہ ابھی تک پاکستان میں بھی کوئی شافی طریقہ ِ علاج دریافت نہیں کیا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :