پاکستانی عازمیں حج میں سے24طبی وجوہات کی بنیاد پر انتقال کر گئے ،عازمیں کورہائش کے دوران مشکلات کا سامنا

اتوار 23 نومبر 2008 16:19

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین23نومبر2008 ) وزارت مذہبی امور کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس پہنچنے والے پاکستانی عازمیں حج میں سے24طبی وجوہات کی بنیاد پر انتقال کر گئے ہیں۔ انتقال کرنے والے عازمین حج 2نومبریا اس کے بعد سعودی عرب پہنچے تھے۔جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں ان کے لواحقین کوآگاہ کر دیا گیا ہے۔وزارت حج کے مطابق سعودی عرب میں انتقال کرنے والوں میں پشاور کی مختاراں بیگم پاسپورٹ نمبر740729.4 ، تابانہ بیگم پاسپورٹ نمبر7382435،بنوں کی بالا بی بی پاسپورٹ نمبر 764205،دیر کے محبوب شاہ پاسپورٹ نمبر2252862، ہنگو کی مسز امل زادہ پاسپورٹ نمبر240341.4 ،مظفرگڑھ کے غلام سرور پاسپورٹ نمبر254711،لاہور کے جواد ذولفقار پاسپورٹ نمبر203082،لاہور کی سلیمہ بی بی پاسپورٹ نمبر117159،لاہور کے محمد شفیع پاسپورٹ نمبر7848617 ،فیصل آباد کے شوکت علی پاسپورٹ نمبر761133 ،شیخوپورہ کی مسرت بیگم پاسپورٹ نمبر352880 ،خضدار کے رحمت اللہ پاسپورٹ نمبر2271001 ، رحیم یار خان کے نزیر احمد پاسپورٹ نمبر434321 ،راولپنڈی کے خواجہ لیاقت علی پاسپورٹ نمبر552335 ،چکوال کے خیرات علی پاسپورٹ نمبر252829،پتوکی کے محمد یعقوب پاسپورٹ نمبر4144691 ، جہانیاں کے محمد صادق پاسپورٹ نمبر530645اور کراچی کی ارشاد بیگم پاسپورٹ نمبر424073 ،کراچی کے علی اکبر پاسپورٹ نمبر537419 اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ مکہ میں عزیزیہ بلڈنگ میں رہائش پذیر 2016حجاج کرام کو بہت سے مائل کا سامناہے ۔عمارت کے کمروں اور ٹائلٹ کی حالت انتہائی خراب ہے اور گیس کی سپلائی بھی نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس صورت حال پر حجاج کرام نے سخت احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :