ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک ہیں، گیلانی

پیر 24 نومبر 2008 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 24نومبر 2008 ء) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک ہیں اس سلسلے میں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر جنگی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے کو اولین ترجیح پر رکھا ہے، عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی وزارت عظمی میں صحت کے شعبے میں نمایاں کام کیا تھا ۔انہی کے دور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :