چینی حکومت کا ملک بھر میں سرعام سگریٹ نوشی پر پابندی پر غور

پیر 19 دسمبر 2016 15:14

چینی حکومت کا ملک بھر میں سرعام سگریٹ نوشی پر پابندی پر غور

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2016ء): دنیا کی سب سے زیادہ آبادی کے ملک چین نے پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)



تفصیلات کے مطابق چینی محکمہ صحت کی طرف سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں سگریٹ کا تقریبا 40 فیصد حصہ چین میں استعمال ہو رہا ہے ، چینی محکمہ صحت کی جانب سے تمباکو نوشی پر پابندی بارے ایک ادارہ بیجنگ میں قائم کیا گیا تھا جس سے شہر میں 18 مہینے پہلے ریستوران اور پبلک مقامات پر عوامی سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی گئی تھی.تاہم اب چینی حکومت کی جانب سے یہ پابندی پورے ملک میں لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔



چینی حکومت کے مطابق 2015 میں سگریٹ پر ٹیکس کی مد میں 150 ارب سے زیادہ آمدنی حاصل ہوئی تھی۔یاد رہے کہ حال ہی اکتوبر میں فلپائن کے صدر روڈریگو نے ملک بھر میں پارکوں، بس اسٹیشنوں اور یہاں تک کہ گاڑیوں میں بیٹھ کر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی تھی۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق چین میں 30 کروڑ سے زائد لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں ، رپورٹ کے مطابق 10 لاکھ لوگ ہر سال تمباکو نوشی کی وجہ سے مر جاتے ہیں.