پنجاب میں شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کر دیا ،بنکوں نے کم شرح سود پر قرضے فراہم نہ کئے تو کسانوں کو ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں ،مالکان

بدھ 26 نومبر 2008 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 26نومبر 2008 ء) پنجاب میں شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کر دیا جبکہ مالکان کا کہنا ہے کہ بنکوں نے کم شرح سود پر قرضے فراہم نہ کئے تو کسانوں کو ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں۔یہ بات پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین جاوید کیانی نے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبے کی تمام شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کر دیا ہے لیکن گنے کی کم پیداوار اور امدادی قیمت میں اضافے کی وجہ سے چینی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ملکی ضروریات کے مطابق چینی کی پیداوار اور کسانوں کو بر وقت ادائیگیاں چاہتی ہے تو شوگر ملوں کو کم مارک اپ پر قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے خام چینی کی درآمد کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاشتکاروں اور شوگر انڈسٹری کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :