سیب دل کو بیماریوں سے بچاؤکیلئے مفید ہے ، تحقیق

جمعہ 28 نومبر 2008 13:00

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 28نومبر 2008 ء) جدید طبی تحقیق کے مطابق کھٹے میٹھے سیب دل کو بیماریوں سے بچانے میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس تحقیق میں ماہرین نے ”بٹرانگلش ایپل“ میں ایک ایسے کمپاونڈ جزو کا پتہ چلایا ہے کہ جو دل کی مختلف بیماریوں میں سود مند ثابت ہو کر زندگی کے عرصہ کو بڑھا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

سیب کے اندر اس کمپاونڈ جزو سے خون کی حرکت بہتر ہو جاتی ہے اور جسم کے تمام حصوں میں خون کی فراہمی کا عمل ہونے لگتا ہے۔ اس طرح کے سیبوں کے استعمال سے دل کی شریانوں میں کھچاوٴ کو کم کر نے اور بلڈ پریشر کو نارمل بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ سترہ سالوں پر مشتمل اس طبی تحقیق کے دوران ہزاروں مریضوں پر تجربے کرنے کے بعد اس رپورٹ کو مرتب کیا گیا ہے۔