کمرکی چوڑائی سے طبعی عمر کا اندازہ لگایاجا سکتا ہے، ماہرین

ہفتہ 29 نومبر 2008 14:21

لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29نومبر2008 ) حیرت انگیز جدید طبی تحقیق کے بعد ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ انسان کی کمرکی چوڑائی سے اس کی طبعی عمر کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ پیٹ اور کمر جتنی موٹی ہو گی تو موت کے امکانات زیادہ جبکہ پتلی اور مناسب کمر طویل عمر کی نشاندہی کرتی ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمر کو اوپر سے نیچے تک ناپ کر زندگی کے متعلق درست پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہاکہ قد اور عمر کے حساب سے ہر 5 سینٹی میٹر موٹی کمر سے 13 سے 17 فیصد تک موت کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں جن مردوں کی کمر کا سائز 119 سینٹی میٹر سے زیادہ ہو چکا ہے ان کو 80 سینٹی میٹر والی کمر کے مردوں کی نسبت دو گنے خطرات لاحق ہو جاتے ہیں جبکہ خواتین میں 99 سینٹی میٹر کے بعد ہی خطرات 64.7 سینٹی میٹر والی خواتین سے دو گنے ہوتے ہیں۔طبی ماہری نے مشورہ دیا ہے کہ ہر ماہ اپنی کمر کے سائز کو ناپ کر اپنے فزیشن کے مشورے سے وزن کم کرنے کا پروگرام مرتب کرنا چاہیے۔