میری گرفتاری عمل میں نہیں آئی ،ہائی کورٹ کو ریلیف کی درخواست دی جسے ایڈمٹ کرلیا گیا ،وزیر صحت

بدھ 11 اکتوبر 2006 18:18

پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006)صوبہ سرحدکے وزیر صحت عنایت اللہ خان نے بعض ٹیلی ویژن چینل پر چلنے والی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے انہوں نے وضاحت کی کہ ایسی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور وہ بدستور اپنے سرکاری فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے پشاور ہائی کورٹ کو ریلیف کی درخواست دی ہے جو ہائی کورٹ نے ایڈمٹ کرلی ہے اور اس پر باقاعدہ سماعت جمعرات کو ہوگی۔