اٹک---کیبن مین اور انجن ڈرائیور کی حاضر دماغی‘ دوٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ٹل گیا

پیر 1 دسمبر 2008 13:04

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 1دسمبر 2008 ء)ریلوے اسٹیشن اٹک پر دو مسافر ٹرینوں کے درمیان ہونے والا خوفناک تصادم کیبن مین اور انجن ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے ٹل گیا- تفصیلات کے مطابق پشاور سے اٹک براستہ جنڈ کوٹ اور کراچی جانے والی مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریلوے اسٹیشن اٹک پر کھڑی تھی کہ ملتان سے براستہ جنڈ اٹک راولپنڈی جانے والی تھل ایکسپریس آ گئی جس کو ریلوے اسٹیشن کے دوسری جانب جانب کا سگنل دیا گیا تاہم جس راڈ سے کانٹے کا راستہ بنتا ہے وہ لوٹنے پر ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے تھل ایکسپریس اسی پٹڑی پر آ گئی جس پر خوشحالی ایکسپریس کھڑی تھی تاہم کیبن مین نے فورا غلطی پکڑ لی اور سرخ۹ جھنڈے دیکھا دی اس دوران تھل ایکسپریس کے ڈرائیور نے بھی صورتحال کی سنگینی کو بھانپ لیا اور گاری کے ایامرجنسی بریک لگا دیئے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا تھل ایکسپریس کو دوسرے پلیٹ فارم پر لایا گیا سٹیشن ماسٹر اٹک امیر محمد نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر کے ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر پشاور کینٹ کو بھجوا دی ہے اور خرابی کا مزید پتہ چلانے کیلئے تحقیق جاری ہے-