فاسٹ فوڈ دماغ کی بیماری الزائیمرکوجنم دیتاہے،طبی تحقیق

منگل 2 دسمبر 2008 13:10

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔2دسمبر 2008 ء)سویڈن میں ہونے والی ایک جدید طبی تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ جہاں دیگر متعدد مہلک امراض کا باعث بن رہا ہے وہاں دماغ کی خطرناک بیماری الزائیمر کو جنم دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ الزائیمر سے متعلق تحقیقی مرکز میں جب چوہوں کی خوراک میں بازاری کھانے اور فاسٹ فوڈ کو شامل کیا گیا تو ان میں الزائیمر کی علامات ابھرتی دکھائی دیں۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے دیکھا کہ جن غذاوٴں میں چربی، شوگر اور کولیسٹرول بڑھانے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ان سے دماغ کے ایک مخصوص حصے میں تبدیلی آنے لگتی ہے اور اس حصے کا تعلق یادداشت کے ساتھ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین نے مزید بتایا کہ ان غذاوٴں کی وجہ سے ایک جین اے پی او-ای فور متحرک ہو کر دماغی تبدیلیوں کو متحرک کر دیتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا کہ دنیا کی 15 سے20 فیصد آبادی فاسٹ فوڈ غذاوٴں کی وجہ سے اس خطرے سے دوچار ہے۔