زمبابوے کا ملک میں ہیضے کی وبا اور حفظان صحت کے قومی نظام میں شدید انتشار کے سلسلے میں ہنگامی حالت کا اعلان

جمعہ 5 دسمبر 2008 14:15

ہرارے (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05دسمبر2008 )زمبابوے نے ملک میں ہیضے کی وبا اور حفظان صحت کے قومی نظام میں شدید انتشار کے سلسلے میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے ۔ اور وہ بین الاقوامی امداد کی اپیل کررہا ہے۔سرکاری ذرائع ابلاغ نے وزیر صحت ڈیوڈ پریرن یتوا کے حوالے سے کہا ہے کہ زمبابوے کے مرکزی ہسپتال کا م نہیں کررہے ہیں اور دواوٴں، طبّی سازو سامان اور خوراک کی فوری طور پر ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت یا ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ہیضے کی وبا میں 565لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور تقریباً 12ہزار اور لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ امدادی ایجنسیوں نے زمبابوے میں انسانی مصائب کا مداوا کرنے کے لیے اپنی کوششیں دو چند کردی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے ہیضے کی وبا پر قابو پانے کے لیے 20 ماہرین کی ایک ٹیم روانہ کردی ہے۔جبکہ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے خوراک اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے ہنگامی کوششوں کا اعلان کیا ہے۔جنوبی افریقہ نے زمبابوے کی مدد کرنے کے طریقوں پر غور کرنے کے لیے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب کرلیا۔حکومت کے ترجمان تھیمبا ماسکیو نے کہا ہے کہ اس وقت جب کہ لوگ فاقہ کشی سے مرر رہے ہیں ، جنوبی افریقہ خاموش تماشائی نہیں بن سکتا۔