صوبہ سرحد کے وزیر صحت کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2006 14:14

پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) صوبہ سرحد کے وزیر صحت اور ان کے بھائی کو قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سرحد کے وزیر صحت عنایت الله اور ان کے بھائی انور علی کو پشاور ہائی کورٹ نے قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قائم جان پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی صوبائی وزیر صحت کی جانب سے پشاور کے مشہور قانون دان ظہور الحق ایڈووکیٹ نے کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت کے خلاف جو ایف آئی آر درج ہوئی ہے وہ درست نہیں ڈاکٹر جہانزیب کو جب قتل کیا گیا تو موقع پر کوئی موجود نہیں تھا جس نے عنایت الله کے خلاف گواہی دی ہو عدالت نے ان دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور ان کے بھائی کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے پر رہائی اور 13 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم سنایا۔

متعلقہ عنوان :