جعلی ادویات والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی،مشیر داخلہ

ہفتہ 20 دسمبر 2008 11:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔20دسمبر 2008 ء) مشیر داخلہ رحمان ملک نے ملک بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے، جو جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے گی۔

(جاری ہے)

مشیرداخلہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور اسکی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے۔