پنجاب میں صحت مند معاشرے کا خواب محض ایک خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت بن رہا ہے‘شگفتہ شیخ

ہفتہ 20 دسمبر 2008 13:06

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔20دسمبر 2008 ء) پنجاب میں صحت مند معاشرے کا خواب محض ایک خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت بن رہا ہے جس کیلئے صوبے کے عوام وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کیلئے دعا گورہیں گے ان خیالات کا اظہار پنجاب ہیلتھ مانیٹرنگ کمیٹی کی رکن‘ممبر صوبائی شگفتہ شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں نئی ڈائیلسز مشینوں کی تنصیب کے بعد اخبار نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر مسلم لیگ ن سٹی قصور کے نائب صدر شاہ سوار شیخ بھی موجود تھے شگفتہ شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں گردوں کے مریضوں کو ڈائیلاسسزکی جو سہولت دی تھی پرویز مشرف نے اس کو ختم کر دیا اب اس کو دوبارہ بحال کر کے ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں گردے کے مریضوں کو ڈائیلاسسز کی سہولیات مفت مہیا کرنے کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے 54کروڑ روپے کی نئی ڈائیلسز مشینوں کوخریدنے کیلئے مختص کئے گئے ہیں اس کے علاوہ غریب مستحق طبقہ کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات و بنیادی اشیاء خوردونوش کی کم قیمت پر فراہمی کیلئے 13 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے بنیادی مراکز صحت کی حالت زار کو بہتر بنانے ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے اور علاج معالجہ کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعلی پنجاب کی ہدیت پر ہیلتھ کمیٹی بنیادی مراکز صحت کا دورہ کر کے اپنی رپورٹ وزیراعلی کو پیش کرے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہا کہ ماں بچوں کی صحت کو بہتر بنانے اور دوران زچگی ماں اور نوزائیدہ بچوں کو موت سے بچانے کیلئے حکومت نے دیہاتوں میں ہیلتھ سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلہ میں اس سال تیرہ سوتربیت یافتہ مڈوائفرز دیہاتوں میں اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں گے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے فراد تعلیم یافتہ اور صحت مند نہ ہوں-وزیراعلی اس مشن کے تحت صحت مند پنجاب کے منصوبے صحت کیلئے کوشاں ہیں-

متعلقہ عنوان :