بنگلہ دیش ، برڈ فلو کے وائرس پر قابو پانے کیلئے 10ہزار سے زائد مرغیوں اور پرندوں کو تلف کر دیا گیا

بدھ 24 دسمبر 2008 19:22

ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین24دسمبر2008 ) بنگلہ دیش میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران برڈ فلو کے وائرس پر قابو پانے کیلئے 10ہزار سے زائد مرغیوں اور پرندوں کو تلف کر دیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں برڈفلو وائرس سے نمٹنے کے ادارے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ نومبر میں بنگلہ دیش کے مختلف حصوں میں برڈ فلو وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد پورے ملک میں وائرس سے بچاوٴ کیلئے اقدامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد مرغیوں اور پرندوں کو تلف کر دیا گیا۔ فروری2007ء میں بنگلہ دیش میں پہلی مرتبہ برڈ فلو وائرس منظر عام پر آیا۔ اس سال کے اوائل میں وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے اور بعدازاں ملک کے 64 اضلاع میں سے 50 اضلاع بیماری سے متاثر ہوئے۔ مرغبانی کی مقامی صنعت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ برڈ فلووائرس سے انڈسٹری کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :