شدید دھند کے باعث ایٹمی بجلی گھر چشمہ اور ایٹمی تنصیبات خوشاب کی فضائی نگرانی متاثر‘جدید ترین طریقہ کارسے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے

منگل 30 دسمبر 2008 12:40

میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30دسمبر 2008 ء) شدید دھند کے باعث ایٹمی بجلی گھر چشمہ‘ایٹمی تنصیبات خوشاب کی فضائی نگرانی کرنے والے پاکستان ائیرفورس کے جنگی طیاروں کی پروازیں بھی متاثر-تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کو الٹی میٹم اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد پاکستان ائیرفورس سرگودھا اور پی اے ایف بیس میانوالی سے پاک فضائیہ کے جدید جنگی طیاروں نے ہنگامی پروازیں شروع کر دی تھیں اور پاک فضائیہ کے جنگی طیارو ں نے خوشاب میں نصب ایٹمی تنصیبات اور ایٹمی بجلی گھر چشمہ کی فضائی نگرانی شروع کر دی تھی مگر شدید دھند کے نتیجہ میں خوشاب کی ایٹمی تنصیبات اور ایٹمی بجلی گھر چشمہ کی فضائی نگرانی کرنے والے پی اے ایف بیس سرگودھا اور میانوالی کے جنگی طیاروں کی ہنگامی پروازیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں تاہم ایٹمی بجلی گھر چشمہ اور دیگر حساس مقامات کی دیگر جدید ترین طریقہ کارسے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے-

متعلقہ عنوان :