یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے تین مقامات پر ایم کیوایم کے طبی و استقبالیہ کیمپ جلوس کے شرکاء کی توجہ کامرکز بنے رہے

جمعہ 9 جنوری 2009 13:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09جنوری 2009 ء) متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی کے ایم اے جناح روڈ کے تین مقامات نشتر پارک ، دلپسند سوئیٹس اور اللہ والا مارکیٹ پر لگائے گئے بڑے بڑے استقبالیہ اور طبی امدادی کیمپ یوم عاشورہ کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس کے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور عزاداران کی بہت بڑی تعداد نے ان کیمپوں سے استفادہ کیا۔جبکہ ان کیمپوں پر موجود ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست وزراء اور دیگر ذمہ داران نے عزاداران حسین کا استقبال کیا ، انہیں شربت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیوایم کے طبی امدادی کیمپوں پر ایم کیوایم کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان نے زخمی عزاداران حسین  کو فوری طبی امداد فراہم کی ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب ، ڈاکٹر نصرت ، نیک محمد ، صوبائی وزراء ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ایم کیوایم کے استقبالیہ اور طبی امدادی کیمپوں کے دورے کرکے عزادارن حسین  کی سہولیات کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اورعزاداران حسین میں شیر مال اور دیگر لنگر تقسیم کیا گیا ۔