دنیا کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، نصیر خان،وفاقی وزیر صحت کا جنیوا میں گلوبل ایڈوائزی کمیٹی برائے انسداد پولیو کے اجلاس سے خطاب، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا

جمعہ 13 اکتوبر 2006 21:09

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2006ء) وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے کہا ہے کہ دنیا سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ بڑے ممالک کم وسائل رکھنے والے ملکوں کی اس سلسلے میں خصوصی امداد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں جنیوا میں گلوبل ایڈوائزری کمیٹی برائے انسداد پولیو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر ریحان حفیظ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

نصیر خان نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم بہت کامیابی سے جاری ہے چند سالوں میں ملک کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں اجلاس میں دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ علاقے جو جنگی صورتحال سے دوچار ہیں وہاں صحت کے مسائل دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ گھمبیر ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ جنگی علاقوں میں صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :