سمجھدارطبقہ پاکستان سے جنگ کی بات نہیں کرے گا،عمر عبداللہ

پیر 12 جنوری 2009 14:18

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) مقبوضہ کشمیر کے نئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میںسمجھدار طبقہ آزاد کشمیر پر حملے کے لئے نہیں کہے گا جبکہ عمر عبد اللہ نے حریت کانفرنس کے ساتھ فوری مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو میں عمر عبد اللہ نے کہا کہ انہیں ممبئی حملوں کے بعد پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے سے مذاکرات کی بجائے ایک دوسرے پر باتیںکس رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت میں کچھ لوگ پاکستان پر حملہ چاہتے ہیں۔ عمر عبد اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے سمجھدار لوگ مثلاً کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ،کبھی بھی پاکستان سے جنگ کی بات نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کررہے ہیں تاہم کوئی بھی بحالی اعتماد کے اقدامات کو ختم کرنے کی بات نہیں کررہا جو حوصلہ افزاءہے۔

عمر عبد اللہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور معمول کے معاملات دو الگ الگ چیزیں ہیں ۔ حریت کانفرنس کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر کسی سے مذاکرات ہونے چاہیں تاہم اس وقت پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے اس بارے بات کرنا قبل ازوقت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :