کراچی، وائرل ہیمرجگ فیور کے مزید 22 مریض ہسپتال میں داخل

جمعہ 13 اکتوبر 2006 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2006ء) کراچی میں وائرل ہیمرجک فیور کے مزید 22 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث لوگوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ سکھر میں بھی ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری صحت ڈاکٹر عبدالماجد نے بتایا کہ کراچی کے بعد اب سکھر میں بھی ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم وہ مریض آٹھ دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوگیا ہے اور اسے گزشتہ روز ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالماجد نے بتایا کہ کراچی میں وائرل ہیمرجک فیور کے مزید 22 مریضوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جبکہ پہلے سے داخل دس مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں 136 مریض زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب شہر میں خون کے استعمال میں اضافے کے باعث پلیٹ لیٹس میں کمی ہوگئی ہے جسے پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت نے لوگوں سے خون کا عطیہ کرنے کی اپلی کی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہر میں پلیٹ لیٹس کے میگایونٹ تیار کرنے والی کٹس کی بھی کمی ہے کیونکہ یہ کٹس مہنگی ہونے کے باعث کم تعداد میں درآمد کی جاتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ کمی چند دن مزید برقرار رہی تو صورتحال پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :