پاکستان سمیت چار ممالک میں پولیو کا مرض باقی ہے،عالمی ادارہ صحت

جمعہ 13 اکتوبر 2006 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2006ء) عالمی داراہ صحت یعنی ڈبلیو ایچ او کے بیان کے مطابق دنیا کے صرف چار ممالک میں پولیو کا مرض اب باقی رہ گیا ہے اور ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔عالمی ادارہ صحت کی پولیو کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کا کہنا ہے کہ اب پوری طرح یہ مرض ختم کرنے کے لیے چار ’اینڈیمک، ممالک یعنی افغانستان، بھارت، نائجیریا اور پاکستان پر توجہ دینی ضروری ہے۔

ان ممالک کے کئی علاقوں میں لوگ پولیو سے بچاوٴ کے ٹیکے لگانے کیلئے بار بار کی مہم کے باوجود ٹیکے لگواتے ہی نہیں۔ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سٹیو کوچی کے مطابق ’پولیو کا خاتمہ اب محض ایک تکنیکی مسئلہ نہیں ہے۔ اس کی کامیابی سیاسی ارادے کی بات ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام بچوں کو اس سے بچاوٴ کا ٹیکہ ملے۔

(جاری ہے)

، اس سال پولیو سے اپاہج ہونے والے بچوں کو لگنے والی وائرس پولیو کے شکار ممالک سے آئی تھی۔

اب پولیو سے محفوظ ان ممالک کی کوشش ہے کہ وہ اپنے آپ کو پولیو والے ممالک کی اس بیماری کے خطرے سے بچائیں۔اس سال پولیو سے اپاہج ہونے والے بچوں کو لگنے والے وائرس پولیو کے شکار ممالک سے آئی تھی۔ اب پولیو سے محفوظ ان ممالک کی کوشش ہے کہ وہ اپنے آپ کو پولیو والے ممالک کی اس بیماری کے خطرے سے بچائیں۔اسی لیے سعودی عرب کی وزارت صحت نے بھی اس سال جج پر جانے والے لوگوں کے لیے پولیو کی حفاظتی ٹیکوں کی سخت شرط رکھی ہے۔کمیٹی نے ان چار ممالک کو کہا ہے کہ وہ اس بیماری کے خاتمے کے لیے مثبت اقدامات کریں اور وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مناسب ڈیڈ لائن مقرر کریں۔

متعلقہ عنوان :