کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی وائرل ہیمرجک فیور اورڈنگی وائرس نےشدت اختیار کرلی، دو افرادجاں بحق

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 14:25

حیدر آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اکتوبر2006) کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی وائرل ہیمرجک فیور اور ڈنگی وائرس نے شدت اختیار کرلی ہے۔ جہاں وائرل ہیمرجک اور ڈنگی وائر س سے دو افراد جاں‌بحق ہوگئے۔ اس وائرس کا اثر اندرون سندھ میں بھی پھیل گیا ہے۔ شہر میں ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک سوسینتیس ہوگئی ہے، تیئس مزید مریضوں کو شہر کے مختلف نجی و سرکاری اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ دس مریضوں کو صحتیابی کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے، ڈنگی وائرس سے اٹھارہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی وزیر صحت سید سردار احمد کی زیرصدارت پرائیویٹ وسرکاری اسپتالوں کے ماہرین کا اجلاس کراچی میں ہورہاہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری صحت اورڈنگی وائرس سیل کے فوکل پرسن ڈاکٹر کیپٹن عبد الماجد نے بتایا ہے کہ شہر میں ڈنگی وائرس کی مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پلیٹی لیٹس کی قلت ہوگئی ہے۔ اور بلڈ بینکوں میں صرف چند روز کا اسٹاک رہ گیا ہے جبکہ پلیٹ لیٹس بنانے والی میگاکٹس کی بھی کمی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسپتال میں خون کے عطیات جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :