کراچی میں ہیمرج فیور کے واقعات کی اطلاعات پر وفاقی وزارت صحت نے ماہرین پر مشتمل ٹیم کو روانہ کر دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2006ء) وفاقی وزارت صحت نے کر اچی میں ہیمرج فیور کے واقعات کی اطلاعات پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ، ڈائریکٹوریٹ ملیر کے کنٹرول پروگرام اور عالمی ادارہ صحت کے ماہرین پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم روانہ کی ہے جو وہاں حالات کا جائزہ لے کر فوری اقدامات کرے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ٹیم نے کراچی کے لیاقت نیشنل ہسپتال، سول ہسپتال، ضیاء الدین ہسپتال اور آغا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں داخل مریضوں سے متعلق معلومات اکٹھی کیں۔

حالات کو دیکھتے ہوئے مانیٹرنگ کیلئے سیکرٹری ہیلتھ سندھ کے دفتر میں ایک مرکزی پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جو ڈینگی فیور کی مانیٹرنگ اور اس سے بچاؤ کا کام کرے گی۔ یونٹ کے انچارج ایڈیشنل سیکرٹری صحت کیپٹن ڈاکٹر عبدالمجید ہوں گے پانچ ہسپتالوں کے ریکارڈ کے مطابق 371 مریض داخل ہوئے جن میں اس مرض سے 16 اموات ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :