کراچی میں وائرل ہیمر جگ فیور کا ایک اور مریض جاں بحق

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2006ء) کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل وائرل ہیمر جگ فیور کا شکار ایک اور مریض انتقال کر گیا ہے۔ اس کے بعد جون سے اب تک اس بخار سے انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے جبکہ کم از کم اٹھائیس مریض کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کی ڈینکی فیور سرویلینتس کمپنی کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالماجد نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں کم از کم 28 نئے مریضوں کو داخل کیا گیاہے ان میں جناح ہسپتال میں بارہ ،سول ہسپتال میں 8،ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال میں سات اور لیاقت نیشنل ہسپتال میں ایک مریض کو لایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے سے داخل بائیس مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ اس وقت داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 141 ہے۔

متعلقہ عنوان :