چشمہ ایٹمی بجلی گھر نے چھ ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا

جمعہ 23 جنوری 2009 15:32

کندیاں(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین23جنوری2009 ) چشمہ ایٹمی بجلی گھر نے چھ ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کام کرنا شروع کر دیاہے جس کے بعد نیشنل گرڈ سسٹم کو 300 میگاواٹ بجلی کی سپلائی شروع ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق چشمہ ایٹمی بجلی گھر چھ ماہ سے ایندھن کی تبدیلی اور ضروری مرمت کے لئے بند پڑا تھا۔

(جاری ہے)

اسے جمعرات اور جمعہ کی شب تین بجے چالو کر دیا گیا جس سے نیشنل گرڈ سسٹم اسلام آباد کو 300 میگاواٹ بجلی کی سپلائی بھی بحال ہو گئی ہے۔

پلانٹ کے چالو ہونے سے ملک بھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا اور بجلی کا بحران ختم ہو گا۔ چشنوپ ٹو بجلی گھر بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ادھر چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن اور ملک کی اہم شخصیت رواں ماہ میں چشنوپ ون اور چشنوپ ٹو کے معائنے اور دیگر پراجیکٹس کے وزٹ کے لئے جلدچشمہ آئیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :