ڈیرہ اسماعیل خان، بلال آباد میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو ابدی نیند سلا دیا

ہفتہ 24 جنوری 2009 18:54

ڈیرہ اسماعیل خان(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین24جنوری2009 ) بلال آباد میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو ابدی نیند سلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقعہ علاقہ بلال احمد میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھائی نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ پولیس ذرائع واقعہ کو گھریلو تنازعہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :