بھارتی وزیر اعظم دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں

اتوار 25 جنوری 2009 17:19

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26جنوری2009) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ نئی دلی میں آل انڈیا انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں کے مطابق من موہن سنگھ کی حالت خطرے سے باہر ہے اوران کی صحت بہتر ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نے آپریشن کے بعد پہلی بار بیٹی اور خاندان کے دیگر افراد سے گفتگو کی ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق من موہن سنگھ کو مزید دو روز تک انتہائی نگہداشت میں رکھا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :