بھارت، اٹل بہاری واجپائی کی صحت مزید خراب ہوگئی

جمعہ 6 فروری 2009 18:34

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 06فروری2009 ) سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی صحت مزید خراب ہوگئی ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق واجپائی کاچیسٹ انفیکشن بگڑگیااورانہیں کوآل انڈیا میڈیکل انسٹیٹوٹ نئی دہلی میں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے ایک ڈاکٹرڈی کے شرمانے بتایاکہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم84سالہ اٹل بہاری واجپائی کامعائنہ کررہی ہے ۔واضح رہے کہ اٹل بہاری واجپائی کوسینے میں تکلیف کے باعث منگل کے روزہسپتال منتقل کیاگیاتھا اسی ہسپتال میں کچھ دن پہلے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ بھی زیرعلاج رہے ۔

متعلقہ عنوان :