نمک اور برف چیلنج میں بالکل حصہ نہ لیں یہ انتہائی احمقانہ اور انتہائی خطرناک ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 جنوری 2017 23:48

نمک اور برف چیلنج میں بالکل حصہ نہ  لیں یہ انتہائی احمقانہ اور انتہائی ..

پچھلے کچھ سالوں میں سوشل میڈیا پر بہت سے چیلنج مشہور ہوئے۔ ان میں سب سے زیادہ شہرت آئس بکٹ چیلنج کو ملی جس کی بنیادپر دیگر بہت سے چیلنج ترتیب دئیے گئے۔حال ہی میں ایک اور خطرناک چیلنج سامنے آیا ہے۔ اس میں کچھ بے وقوف اپنے ہاتھ یا بازو کی جلد پر کچھ دیر کے لیے نمک اور برف رکھتے ہیں اور اپنے آپ کو جلا بیٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)


یاد رکھیں کہ ہاتھ پر رکھے ہوئے نمک اور برف میں ہونے والے کیمیکل ری ایکشن سے برف کا ردجہ حرارت ایک دم منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہوجائے گا اور جلد میں تیز جلن ہونے لگے گی۔

ایسے میں جلد سرخ ہونے کے ساتھ ساتھ زخمی بھی ہوسکتی ہے۔
اگر کوئی کوئی ایسی صورت حال سے دوچار ہوجائے تو اسے چاہیے کہ اپنے ہاتھ یا متاثرہ جلد پر کم از کم 10 منٹ تک ٹھنڈا پانی بہائے۔ برف، جیل یا کریم کا استعمال نہ کرے، کیونکہ یہ ٹشوز کو نقصان پہنچا سکتی ہےاور انفیکشن کو بڑھا سکتی ہے۔ جلن کم ہونے پر فوراً ہی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

نمک اور برف چیلنج میں بالکل حصہ نہ  لیں یہ انتہائی احمقانہ اور انتہائی ..