سوات:مٹہ میں اسکول اور مرکز صحت نذر آتش،شدت پسندوں پر فورسز کی شیلنگ

پیر 9 فروری 2009 14:21

سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09فروری 2009 ء) سوات میں مینگورہ کے نواحی علاقے قنبر ، تختہ بند ، اینگرو ڈیری اور چار باغ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے کی گئی جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

فورسز نے چار باغ اور تختہ بند ، علی گرامہ ، کا محاصرہ کرلیا ہے۔ تحصیل مٹہ میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول اور ، مرکز صحت کو نذر آتش کردیا ہے۔ ادھر چپڑیال میں مکان پر گولہ گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔ ضلع بھر میں گزشتہ شام سےغیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :