کراچی،وائرل ہیمرجک فیور کے مزید 8مریض اسپتال میں داخل

اتوار 15 اکتوبر 2006 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2006ء) کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران وائرل ہیمرجک فیور کے مزید 8مریض داخل کئے گئے ہیں جن میں چھ خواتین اور دو بچے شامل ہیں ۔ تین مریضوں میں ڈینگی فیور کی تشخیص ہوگئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈینگی فیور سر ویلنٹس کمیٹی کے وکل پرسن ڈاکٹر عبدالماجد نے بتایا کہ نیپا چورنگی پر واقع نجی اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرل ہیمرجک فیور کے مزید 8مریض داخل ہوئے ہیں جن میں سے تین میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے انہوں نے بتایا کہ اسی اسپتال میں پہلے سے داخل وائرہیمرجک فیور کی چار مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کل تک شہر کے مختلف اسپتالوں میں ایک سو 55 مریض داخل تھے ۔ ڈاکٹر عبدالماجد نے شہر کے تمام چھوٹے بڑے نجی اور سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تیز بخار اور بلیڈنگ والے مریضوں کی فورامحکمہ صحت کو رپورٹ بھیجیں تاکہ مریضوں کی صحیح تعداد کا اندازہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :