سگریٹ کی قیمتوں میں42.75 فیصد سے 69 فیصد تک اضافہ

اتوار 15 فروری 2009 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2009ء)فیڈرل ایکسائز ترمیمی آرڈیننس دوہزار نو جاری کردیا گیا جس کے مطابق سگریٹ کی قیمتوں میں بیالیس اعشایہ سات پانچ فیصد سے انہتر فیصد تک اضافہ کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے سے چار ارب روپے کا مزید ریویونیو حاصل ہوسکے گا۔ آرڈیننس کے مطابق آٹھ روپے کے پیکٹ پر تین اعشاریہ پانچ چار روپے ، سترہ روپے کے پیکٹ پر انہتر فیصد اور اس سے زائد رقم کے پیکٹ پر تریسٹھ فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ اضافے کافیصلہ آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط پرکیاگیا۔