اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ ایٹمی بجلی گھر سے300میگاواٹ ایٹمی بجلی کی فراہمی واپڈا کو شروع کردی

اتوار 15 فروری 2009 16:12

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2009ء) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ ایٹمی بجلی گھر سے300میگاواٹ ایٹمی بجلی کی فراہمی واپڈا کو شروع کردی ہے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی واقع ہونے کا امکان اس سے قبل نیوکلیئرپاورپلانٹ چشنوپ سے واپڈا کو200میگاواٹ کی فراہمی کی جارہی تھی حکومتی دباؤ اورپیپکو کی یقین دہانی پر کہ 30جون تک پیپکو کے ذمہ کروڑوں روپے واجبات کی ادائیگی کردیگا جس کے بعد اٹامک انرجی کمیشن نے 300میگاواٹ کے حامل چشمہ ایٹمی بجلی گھر سے 300میگاواٹ اٹامک بجلی کی فراہمی پیپکو کو شروع کردی ہے یادرہے کہ چشمہ ایٹمی بجلی گھر گزشتہ چھ ماہ سے سالانہ مرمت اورری فلنگ کیلئے بند رہا ہے ذرائع کے مطابق صدریاوزیراعظم پاکستان آئندہ ماہ ایٹمی بجلی گھرچشنوپIIIکاسنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ ایٹمی بجلی گھرچشنوپIIکاباقاعدہ افتتاح بھی کیاجائیگا علاوہ ازیں میانوالی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد اٹامک انرجی کمیشن نے ایٹمی بجلی گھرچشمہIاینڈIIکی سیکورٹی کوہائی الرٹ کردیا گیا ہے اورایٹمی بجلی گھر چشنوپI،IIاورپی اے ایف بیس کے گردونواح میں سیکورٹی کے انتظامات کومزید سخت کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :