سگریٹ کی قیمتوں میں43 سے69 فیصد تک اضافہ

پیر 16 فروری 2009 12:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16فروری 2009 ء) فیڈرل ایکسائز ترمیمی آرڈیننس 2009 جاری کردیا گیا جس کے مطابق سگریٹ کی قیمتوں میں42 اعشایہ سات پانچ فیصد سے 69 فیصد تک اضافہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے سے چار ارب روپے کا مزید ریویونیو حاصل ہوسکے گا۔ آرڈیننس کے مطابق آٹھ روپے کے پیکٹ پر تین اعشاریہ پانچ چار روپے، سترہ روپے کے پیکٹ پر انہتر فیصد اور اس سے زائد رقم کے پیکٹ پر63 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اضافے کا فیصلہ آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط پرکیا گیا۔