مکھن ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچائومیں معاون ہے، امریکی ماہرین صحت

جمعرات 2 فروری 2017 12:26

مکھن ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچائومیں معاون ہے، امریکی ماہرین صحت

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے مکھن ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچائو کے لئے معاون ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹفٹس یونیورسٹی میں کیے گئے ایک مطالعے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج اور دل کے دورے سے مکھن کا کوئی تعلق نہیں اور ان دونوں معاملات میں مکھن ’’بے ضرر‘‘ ہے جبکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ میں مکھن کو مددگار ہی پایا گیا ہے ۔

مطالعے میں شریک مصنف کے مطابق ان کے نتائج سے یہی سامنا آیا کہ ہمیں مکھن سے بلاوجہ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، اور نہ ہی اسے غیر ضروری طور پر اچھا بناکر پیش کرنا چاہیے۔ مکھن کو معمول کی غذا میں شامل رکھنے سے انسانی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور اس کے استعمال میں اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔